منگلورو:8؍ مارچ (ایس اؤ نیوز) کھاناتیارکرنے اور کھانے کے بعد برتن دھونےکو لےکر دوستوں کے درمیان ہوا جھگڑا ایک کے قتل پر ختم ہوگیا۔ واقعہ بجپے پولس تھانہ حدود کے مروؤر دیہات کےانڈین کوسٹ گارڈ سائٹ پر 5 مارچ کو پیش آیا تھا اگلے روز نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ آج بدھ کو پولس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
مہلوک کی شناخت اترپردیش کے سنجئے(28) کے طورپر کی گئی ہے اور ملزم کی شناخت اترپردیش کے سوہن یادو(19) بتائی گئی ہے۔ دونوں انڈین کوسٹ گارڈ سائٹ پر صحن کی دیوار کے تعمیر ی مزدور ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 5مارچ کی رات برتن دھونے کو لےکر سنجئے اور سوہن یادوکے درمیان جھگڑاہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران سوہن یادو نے جیسے ہی سنجئے کو دھکیلا وہ نیچے گر پڑا۔ سنجئے کے سر کو شدید چوٹ لگی اور اسے فوری طورپر قریبی اسپتال روانہ کیاگیا لیکن 6مارچ کی صبح سنجئے نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد فرار شدہ ملزم سوہن یادو کو بجپے پولس نے منگلورو ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا یے۔